پی سی بی کے نئے عبوری چیئرمین جسٹس (ر)جمشید علی شاہ نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

Published on July 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 543)      No Comments

06
لاہور ۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے عبوری چیئرمین جسٹس (ر)جمشید علی شاہ نے جمعرات کے روز اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے آئین کے تحت انہیں پی سی بی میں 30 دن کے اندر انتخابات کرانے کے لئے ذمہ داری دی گئی ہے اور وہ اس دوران بورڈ کے روز مرہ کے کام بھی نمٹائیں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی فیصلہ کے بعد ہی بتا سکیں گے کہ انہیں کس حد تک کام کرنے کی اجازت ہے۔ اس سوال پر کہ پی سی بی انتخابات کا الیکٹرول کالج کیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں نیا آئین دیکھ کر ہی کچھ بتا سکیں گے مگر ان کی کوشش ہو گی کہ وہ دی گئی مدت کے دوران ہی انتخابات کرا سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes