سلووینیا میں عام انتخابات کیلئے پولنگ جاری

Published on July 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 462)      No Comments

111
جبل جانہ (یو این پی) سلووینیا میں عام انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے ۔ سلووینیا میں تین سال کے دوران یہ دوسرے انتخابات ہیں جن کے دوران سیاست میں ایک نو آموز کے برسراقتدار آنے کی توقع کی جارہی ہے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ وسط مدتی انتخابات مشکلات کا شکار سلووینیا میں استحکام بحال نہیں کرسکیں گے۔ 2008ء کے مالی بحران کے بعد سے یورپین یونین کا یہ ماڈل ملک تنزلی کا شکار ہے۔ توقع کی جارہی ہے 50 سالہ با اثر قانون کے پروفیسر میرو سسرار سیاست کا تجربہ نہ ہونے کے باوجود جیت جائیں گے۔ ایک تجزیہ کار نے پیش گوئی کی ہے کہ کوئی بھی نئی حکومت زیادہ دیرپا نہیں ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes