حکومت کا اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کو واپس لانے کا پلان

Published on April 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 162)      No Comments

لندن (یواین پی) حکومت نے پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی کو منی لانڈرنگ روکنے کے اختیارات دے دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم لائی جا رہی ہے تاکہ ہم اپنے ڈاکو چور دوسرے ملکوں سے واپس لائیں۔ ہمارے قانون میں سزائے موت کے باعث بہت سے ملک ہمارے قیدی واپس نہیں کرتے۔وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں فواد چودھری نے بتایا کہ کابینہ نے منی لانڈرنگ کے حالیہ مقدمات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ شریف خاندان اور آصف زرداری نے منی لانڈرنگ کی۔ ان لوگوں کے کرتوت تھے جس کے باعث پاکستان اقتصادی بحران کا شکار ہوا۔ مہنگائی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ بھی شریف خاندان اور زرداری کی حکومتوں میں ہونے والی کرپشن ہے۔ منی لانڈرنگ کے مزید مقدمات کی تفصیلات سامنے آئیں گی تو آپ کی نیندیں اڑ جائیں گی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حسن، حسین نواز اور اسحاق ڈار عدالتوں کا سامنا نہیں کر رہے۔ حمزہ شہباز کے 98 فیصد اثاثے ٹی ٹی پر منحصر ہیں جبکہ 26 ملین ڈالر ٹی ٹی کے ذریعے شہباز شریف کو موصول ہوئے۔ ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمات کی تحقیقات کر رہی ہے اور آگے مزید ہوشربا تفصیلات سامنے آنے والی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes