فٹ بال ورلڈ کپ: جرمنی ایک بار پھر عالمی چیمپئن بن گیا

Published on July 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 446)      No Comments

 

22ریوڈی جینرو ۔۔۔ برازیل میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2014ء کے فائنل میں پہلے ہاف کے اختتام پر جرمنی اور ارجنٹینا کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ اتوار کو کھیلے جانے والے اس میچ میں پہلے اور دوسرے ہاف کے دوران دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے کئی یقینی مواقع ملے مگر کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔اس طرح میچ کا مقررہ وقت بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوا جس کے بعد میچ اضافی وقت میں چلا گیا۔
اضافی وقت کے پہلے ہاف میں بھی میسی، مولر، کلوزے سمیت دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی گول کرنے کی تمام کوششیں رائیگاں گئی لیکن دوسرے ہاف میں جرمن تماشائی اور شائقین اس وقت خوشی سے بے حال ہوگئے جب ماریو گوئٹزے نے انتہائی اہم گول کرکے جرمنی کو فتح کن برتری دلادی اور جرمنی نے یہ فائنل مقابلہ صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت کر فٹ بال کے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme