آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ قطرپہنچ گئے

Published on July 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ 2روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے، جنرل قمر جاوید باجوہ کی قطر سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں افغان امن عمل، دفاعی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بھی اتفاق ، آرمی چیف نے کہا کہ باہمی تعلقات دیرپا شراکت داری میں تبدیل ہوچکے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورے کے دوران قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیردفاع ڈاکٹرخالد بن محمداور قطری مسلح افواج کے چیف آف سٹاف سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، دفاعی ، سکیورٹی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔افغان مفاہمتی عمل میں قطر کے کردار کو سراہا، قطر ی سیاسی و عسکری قیادت نے خطے میں امن قائم کرنے کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دونوں ممالک تاریخی تعلقات اور بھائی چارے میں بندھے ہوئے ہیں۔باہمی تعلقات وقت کے ساتھ دیرپا شراکت داری میں تبدیل ہوچکے ہیں، باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes