وفاقی حکومت نے 4ہزار انسداد پولیو ٹیمیں تشکیل دیدیں

Published on July 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 805)      No Comments

33
اسلام آباد ۔۔۔ وفاقی حکومت نے 4ہزار انسداد پولیو ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو نقل مکانی کرنے والے لوگوں کے گھروں اور صوبہ خیبر پختونخوا کے 6اضلاع کا دورہ کریں گی جہاں آئی ڈی پیز کے بچے مقیم ہیں۔ ایف ڈی ایم اے کے بیان کے مطابق بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لئے ہنگو، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، کرک اور ٹانک میں مہم شروع کی گئی ہے جہاں آئی ڈی پیز عارضی طور پر مقیم ہیں۔ انسداد پولیو مہم کے دوران 4ہزار ٹیمیں آئی ڈی پی کیمپوں اور گھروں کا دورہ کریں گی۔ وفاقی حکومت کی کوششوں کی معاونت کیلئے حکومت پنجاب بھی مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے جن میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے ریلیف فنڈ کا قیام بھی شامل ہے۔ حکومت پنجاب نے فنڈ میں 50کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی ایک ماہ کی تنخواہ فنڈ کیلئے عطیہ کریں گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题