وفاقی دارالحکومت کے تجارتی مراکز میں رمضان اور عید بازار سج گئے

Published on July 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

Islam
اسلام آباد (یو این پی) وفاقی دارالحکومت کے تجارتی مراکز میں رمضان اور عید بازار سج گئے ، تاجروں نے مارکیٹوں کے فٹ پاتھ ‘ برآمدوں اورپارکنگ مقامات پر مال لگا کر خریداروں کا گزر نا نا ممکن کردیا ہے جبکہ اڑی پارک کرنا دشوار ہوگیا۔ تجاوزات مافیا کی پہلے سے قائم تجاوزات میں رمضان کی سحری وافطاری کے سامان فروخت کرنے اور تیار کرنے والے سٹالوں کے علاوہ عید کی خریداری کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے ۔ ملبوسات جوتے ‘ پرس‘ جیولری ‘ ہوزری کا سامان ‘ چوڑیاں ‘ مہندی اور دیگر لوازمات کی خریدوفروخت بھی شروع ہوگئی ہے اورمارکیٹوں میں دن کے وقت بھی تل دھرنے کی جگہ میسر نہیں آتی۔ آبپارہ ‘ کراچی کمپنی اور دیگر تجارتی مراکز میں دکانوں کے آگے سٹال لگا کر کرایہ حاصل کرنا معمول بن گیا ہے۔ وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے کے حکام عید بازاروں کو منظم کرانے میں میں ناکام رہی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر کامران چیمہ کے گزشتہ روز دورہ کے دوران تجاوزات مافیا نے انھیں بتایا کہ اکثر ٹھیلے سی ڈی اے نے قائم کرادئیے ہیں اور مارکیٹ کے تاجروں نے بھی خلاف ورزی کررکھی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے اس کریک ڈاؤن کے دوران جہاں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی کی وہاں تجاوزات مافیا کے نو افراد کو بھی گرفتارکیا لیکن گرفتاریوں کے باوجود ٹھیلے برقراررہے اور گرفتار افراد کی جگہ دیگر لوگ سامان فروخت کرنے پہنچ گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ سی ڈی اے کو چاہیے کہ وہ تجاوزات ختم کرائے اور تجاوزات مافیا کا سامان ضبط کرے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes