صوبائی وزیر امدادباہمی ملک محمد اقبال چنڑ کا رمضان باراز کا دورہ

Published on July 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments
01
وہاڑی(یو این پی)صوبائی وزیر امدادباہمی ملک محمد اقبال چنڑنے کہا ہے کہ شمالی وزیر ستان کے آئی ڈی پیزکو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے شہری قومی اور اخلاقی فریضہ سمجھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرائیں یہ بات انہوں نے سیکیورٹی اور پروٹو کول کے بغیر اچانک رمضان بازار کا معائنہ کرتے ہوئے کہی صوبائی وزیر کی رمضان بازار آمد پر کوئی افسر موجود نہ تھا تاہم اطلاع ملتے ہی متعلقہ افسران فوری طور پر رمضان بازار پہنچ گئے صوبائی وزیر ملک اقبال چنڑنے رمضان بازار میں اشیاء کے معیار ، مقدار اور قیمتوں کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے رمضان بازار انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا البتہ رمضان بازار میں قائم یوٹیلیٹی سٹور کے حوالہ سے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات میں لکھا کہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کا ایک افسر یہاں موجود ہونا چاہیے تاکہ کسی قسم کی شکایت کا فوری ازالہ ہو سکے اسی طرح رمضان بازار کے لیے یوٹیلیٹی سٹور کی سبسڈی پر فراہم کردہ اشیاء کی روزانہ بنیادوں پر آمد فروخت کا ریکارڈ مرتب کرنے کے لیے رجسٹر مہیا کیا جائے صوبائی وزیر ملک اقبال چنڑنے خاتون سماجی راہنما نوشین ملک کی تجویز پر ٹی ایم اے حکام کو ہدایت کی کہ رمضان بازار میں عید کی خریداری کے لیے خواتین کی ضروریات سے متعلقہ سامان چوڑیوں،مہندی وغیرہ کا سٹال بھی لگوایا جائے صوبائی وزیر نے رمضان بازار میں خریداری کے لیے موجود مردو خواتین سے بھی رمضان بازارمیں فروخت ہونے والی اشیاء کے معیار اور قیمتوں کے فرق بارے دریافت کیا تو خریداروں نے بتایا کہ رمضان بازار عام مارکیٹ میں قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لیے مفید ثابت ہوا ہے صارفین نے وزیر اعلی پنجاب کے رمضان بازاروں میں سبسڈی پر اشیاء کی فراہمی کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ رمضان بازار گرانفروشوں کے لیے کسی تازیانہ سے کم نہیں اور عام شہری کو رمضان بازاروں سے نمایاں ریلیف ملا ہے اے ڈی سی رافد احمد ملہی، ای ڈی او زراعت شہزاد صابر چودھری، ٹی ایم او میاں محمد اظہر جاوید ، اسسٹنٹ کمشنر وہا ڑی عمران منیر بھٹی ،سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی وہاڑی نصرت شاہ صوبائی وزیر کے دورہ کے دوران موجود رہے ۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes