الیکشن جیتنے کی خوشی میں ریلیاں نکالنے اور فائرنگ کرنے والے تین سال کے لیے جیل جائینگے ڈی پی اووہاڑی

Published on November 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

وہاڑی( یواین پی)ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سےdownload ریلیاں نکالنے اور فائرنگ کرنے پر پابندی ہے الیکشن جیتنے کی خوشی میں ریلیاں نکالنے اور فائرنگ کرنے والے تین سال کے لیے جیل جائینگے انہوں نے کہا کہ عدم برداشت کی وجہ سے الیکشن کے بعد پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے اس لیے پرتشدد واقعات کی روک تھام کے لیے ایس ایچ اوز کو حکم دیا ہے کہ وہ ایسے کسی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری جائے وقوعہ پر خود پہنچیں اور بلاامتیاز فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں تین سال کے جیل بھجوائیں انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا ہے اور پولیس اپنے کام سے ہر گز غافل نہیں انہوں نے کہا کہ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں جس نے خلاف ورزی کی اس کے لیے کوئی معافی نہیں انہوں نے کہا کہ اتمام امیدواروں کو الیکشن سے قبل ، دوران الیکشن اور الیکشن کے بعد ضابطہ اخلاق کے بارے میں باضابطہ آگاہ کر دیا گیا تھا لیکن اب اس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اطلاعات مل رہی ہیں جس پر فوری ایکشن کا حکم دے دیا گیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog