تحریک انصاف کا سونامی کر پٹ حکمرانوں کو بہا لے جائے گا، سیف اللہ طاہر

Published on July 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

33
مصطفی آباد/للیانی(یو این پی) دھاندلی سے برسر اقتدار آنیوالے حکمرانوں کو مزید وقت نہیں دیا جا سکتا، 14اگست کو آزادی مارچ میں ان کا یوم احتساب ہو گااور تحریک انصاف کا سونامی کر پٹ حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔ نااہل اور مفادپرست حکمرانوں کے دن گنے جا چکے، عمران خان کی کردار کشی کر نے والے ماضی میں اپنے کردار پربھی نظر ڈالیں ، دھونس دھندلی سے ہمارا منیڈیٹ تبدیل کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت کا نعرہ لگاکرعملاً ظلم و جبر کے نظام سے ملک کو تاریکیوں کی طرف لے جایا جا رہا ہے، عوامی مسائل اور انتخابی دھندلیاں منظر عام پر آنے کے بعدموجودہ حکومت اپنی ساکھ کھو بیٹھی ہے۔ اقتدار کی بندربانٹ کرکے باری لگانے والی سیاسی جماعتوں کے گٹھ جوڑکا بت تحریک انصاف ہی پاش پاش کرے گی ،آزادی مارچ اقتدار کے لئے نہیں بلکہ عوام کی تقدیر بد لنے کے لیے ہے ۔ تحریک انصاف کے خلاف شازشیں کر نے والے کبھی ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے،تحریک انصاف ہی کرپٹ حکمرانوں کے اقتدار کا بستر گول کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy