اے این پی ریاض ریجن کے انفارمیشن سیکرٹری بہرام خان اوڈیگرام کے اعزاز میں افطار پارٹی

Published on July 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

photo.php,,
جدہ سعودی عرب ( رپورٹ بیورو چیف .یو این این پاکستان. زکیر احمد بهٹی ) عوامی نیشنل پارٹی جدہ کے جنرل سیکرٹری عثمان گل کی جانب سے اے این پی ریاض ریجن کے انفارمیشن سیکرٹری بہرام خان اوڈیگرام کے اعزاز میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے بہرام خان اوڈیگرام نے کہا کہ عوامی نیشنل باچا خان کے متوالوں کی جماعت ہے ہمیں باچا خان بابا کے فلسفے پر عمل پیرا ہونا چاہیے. ہماری جماعت مظلوم اور محکوم کی حمایت کرتی ہے اے این پی کے نائب صدر فخرے عالم یوسفزئی نے عثمان گل خٹک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے اس وقت ہمیں وزیرستان میں جاری آپریشن سے متاثر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے آگے انا ہوگا۔ عثمان گل خٹک نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فلسطین میں نہتے مسلمانوں پر جاری اسرائیلی جارحیت قابل مذمت ہے فلسطینی ہمارے بھائی ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا متاثرین شمالی وزیرستامن کے مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کرے اور تمام تر عالمی طاقتیں اس مسئلے پر توجہ دیتے ہوئے ان کی بحالی کے لئیے اقدامات کریں ۔ اس کے علاوہ اے این پی کے پریس سیکرٹری فضل مومند اور کلچرل سیکرٹری مجاهد سیلاب اور جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان سعودی عرب کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ذکیر احمد بھٹی بهی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر زکیر احمد بھٹی سے ان کے دیرینہ دوست حافظ جاوید کے انتقال پر تعزیت کی گئی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔ .

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes