پولیو جیسے مہلک اور جان لیوا مرض سے اپنے نونہالوں کومحفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ڈاکٹر افضل بشیر

Published on September 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 580)      No Comments

12-9-2015 EDO
وہاڑی(یواین پی)ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر نے کہا ہے کہ پولیو جیسے مہلک اور جان لیوا مرض سے اپنے نونہالوں کومحفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے حکومت نے پولیو کے خاتمہ کے لیے جنگی بنیادوں پرکام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی کامیابی کا دارومدار عوامی تعاون پر ہے پولیوکے قطرے پلانے میں عدم تعاون کے مرتکب والدین کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی یہ بات انہوں نے ٹی ایم اے وہاڑی میں 14ستمبر سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر رانا فرمان ، ڈْ ی ڈی او ایچ ڈاکٹر خالد جاوید ، ڈاکٹر راؤ خلیل احمد ، اظہر بٹ ، ذوالفقار بھی موجود تھے ڈاکٹر افضل بشیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے دوران ضلع بھر میں 4لاکھ99ہزار722پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں جائینگے جن کے لیے ٹیمیں گھر گھر جا کر قطرے پلانے کا فریضہ انجام دیں گی انہوں نے کہا کہ شہری ان ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے انہیں قطرے پلائیں اور ایسے بچوں کی نشاندہی کریں جو کسی وجہ سے قطرے پینے سے رہ جائیں اس موقع پرلوگوں میں آگاہی کے لیے ایک واک کی گئی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog