بہاولنگر،تہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد زیرحراست ملزم نے پولیس ملازمین پر پسٹل تان لیا

Published on July 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 516)      No Comments

images
بہاولنگر( یواین پی)تہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد زیرحراست ملزم نے پولیس ملازمین پر پسٹل تان لیا۔ہتھکڑی نہ کھولنے پر جان سے مار دینے کی دھمکی پولیس کانسٹیبل نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسٹل چھین کر رمضان باجواہ کی سازش ناکام بنادی۔ذرائع کے مطابق تھانہ ڈونگہ بونگہ میں زیرتفتیش تہرے قتل کے مشہور مقدمہ کے نامزد ملزم کو تفتیشی افسرایس آئی بشیرسپ تفتیشی پنجائیت کے سلسلہ میں ڈی ایس پی صدربہاولنگر کے دفتر لیکر آرہے تھے کہ راستے میں پولیس موبائل میں سوار قتل کے نامزد ملزم نے جیب سے پسٹل نکال کر نذیرعرف سٹینو کانسٹیبل پر تان لیا اورکہا کہ ہتھکڑی کھول دوورنہ فائرکردوں گا۔کانسٹیبل نذیرسٹینو نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملزم کو دبوچ لیا جس کی وجہ سے پسٹل رمضان باجوہ کے ہاتھوں سے گرگیا۔رمضان باجوہ کی اس حرکت پر پولیس نے اپنے روائتی انداز میں ملزم کو سبق سکھایا۔ملزم نے اعترا ف کیا کہ جب وہ تھانہ ڈونگہ بونگہ کی حوالات میں بند تھا تو اسے ملنے خواتین آئیں جنہوں نے ایک عددپسٹل اور28بلٹس اسکے حوالے کر دیں۔ملزم نے پسٹل کی میگزین میں 9بلٹ ڈال رکھی تھیں جبکہ 19بلٹس اسکی جیب سے برآمد ہوئیں۔اس واقع پر مقامی پولیس نے خاموشی اختیارکرتے ہوئے اپنی نا اہلی کو چھپانے کی ناکام کوشش کی تودوسری جانب کانسٹیبل کی جرات مندانہ بہادری کے قصہ کو بھی ابدی نیند سلانے کی کوشش کی گئی۔اس حوالے سے انکوائری نہیں کی گئی کہ خطرناک ملزم سے ملاقات کے لیے آنے والی خواتین کو اجازت کس نے دی اورسنتری کی آنکھوں سے پسٹل اوجھل کیسے ہوا۔خواتین کی تلاشی لیڈی کانسٹیبل کے ذریعے کیوں نہ کی گئی اورانتے بڑے واقعہ پر افسران خاموش کیوں ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes