ملک میں دہشت گردی ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہی ہے؛ خوشید شاہ

Published on February 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

Khurshad Shah
کراچی(یواین پی)قائد حزب اختلاف سید خوشید احمد شاہ نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہی ھے اور اگر حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مضبوط اور بروقت اقدامات نہ اٹھائے تو پھر خدشہ ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے حاصل کی گئیں کامیابیاں رائیگاں نہ ہو جائیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پوری تندہی سے فوری عمل درامد وقت کا تقاضا ہے لیکن حکومت اس پر سنجیدگی سے عمل پیرا ہونے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے کیوں کہ ہماری ترقی، خوشحالی اور استحکام دہشت گردی کے خاتمے سے مشروط ہے۔ انہوں نے حالیہ دہشت گردی کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہائیوں سے بد ترین دہشت گردی کا شکار ہیں اور اس شیطانی عمل کے پیچھے ہمارے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا ہاتھ ہے جو ہماری ترقی اور خوشحالی کا راستہ روک کر ہمیں غلام بنانا چاہتے ہیں۔ لیکن ہم بحثیت قوم اپنے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر ترقی، امن اور خوشحالی کی منزل ضرور حاصل کریں گے۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ ہم اپنے ملک اور عوام کو خفیہ دشمن کے ہاتھوں مزید تباہی سے محفوظ رکھ سکیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog