ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جانے والا ملائیشین ایئرلائن کا طیارہ گر کر تباہ ‘ 295 افراد ہلاک

Published on July 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 555)      No Comments

11
یوکرائن ۔۔۔ ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جانے والا ملائیشین ایئرلائن کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے پر 295 افراد سوار تھے۔ یوکرائن کے بعض حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کو دہشتگردوں نے حملہ کرکے مار گرایا۔ یہ طیارہ جمعرات کو جس علاقے میں مار گرایا گیا اس علاقے ڈونیٹ سک پر باغیوں کا قبضہ ہے اور کسی بھی شخص کے زندہ بچ جانے کا کوئی امکان نہیں۔ باغیوں کے کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ ہمارے ساتھیوں نے ملائیشین ایئرلائن کی فلائٹ ایم ایچ 17 کو مار گرایا ہو۔ اب تک کی آمدہ اطلاعات کے مطابق طیارے کا ملبہ روسی سرحد کے قریب کئی کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی نے یوکرائن ایوی ایشن کے اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ اس حادثے میں کوئی شخص زندہ نہیں بچا۔ ملائیشین ایئرلائن کی طرف سے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ بوئنگ 777 حادثے کا شکار ہوگیا ہے جس پر 280 مسافر اور عملے کے 15 افراد سوار تھے۔ قبل ازیں آٹھ مارچ کو ملائیشیا کی ایک فلائٹ ایم ایچ 370 بھی پرواز کے دوران اچانک منظر سے غائب ہوگئی جس کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ اس طیارے پر 239 افراد سوار تھے۔ یہ پرواز کوالالمپور سے بیجنگ جارہی تھی اور اس کے بارے میں ابھی تک یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ یہ اپنے روٹ سے ہزاروں کلومیٹر دور جاکر حادثے کا شکار ہوئی۔ ابھی تک اس طیارے کی قسمت کا حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog