ملائیشین طیارے پر مشرقی یوکرائن سے میزائل فائر کیا گیا،صدر اوبامہ

Published on July 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 757)      No Comments

55واشنگٹن۔۔۔ امریکی صدر بارک اوباما نے ملائیشین طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ طیارے پر مشرقی یوکرائن سے میزائل فائر کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے طیارے حادثے کی تحقیقات کی حمایت کی ہے۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ طیارے حادثے کی تحقیقات کے لئے انہیں رسائی دی جائے اور اس سلسلے میں امریکی ایجنسیاں طیارے حادثے کی تحقیقات میں مدد کے لئے تیار بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غم کی اس مشکل گھڑی میں امریکی عوام ملائیشین عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے علیحدگی پسندوں اور یوکرائن سے فوری طور پر جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ سچ اور انصا ف کے لئے بین الاقوامی برادری ایک ساتھ کھڑی ہے۔ غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کے حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے غزہ کی صورتحال پر بھی بات ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy