وزیراعظم کے سابق ترجمان ندیم افضل چن پیپلزپارٹی میں شامل

Published on March 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

انہوں نے شمولیت کا باقاعدہ اعلان بلاول بھٹو کی ان کی رہائشگاہ پر اہم ترین ملاقات کے بعد کیا
لاہور(یواین پی) وزیراعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، انہوں نے شمولیت کا باقاعدہ اعلان بلاول بھٹو کی ان کی رہائشگاہ پر اہم ترین ملاقات کے بعد کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے سابق ترجمان کے گھر ہونیوالی ملاقات کے دوران ندیم افضل چن نے موقف اپنایا کہ میں سمجھتا تھا کہ پی ٹی آئی عوامی جماعت ہے لیکن عوامی توقعات پرپورا اترنےمیں مکمل ناکام رہی، اب پی ٹی آئی کا مقدر گھر جانا ہے۔ندیم افضل چن نے کہا کہ سال دوہزار اٹھارہ میں بھی خان صاحب بھی میرے گھر آئے تھے، آج بلاول بھٹو نے گھر آکر مجھے عزت بخشی، میں پی پی قیادت کاشکرگزار ہوں کہ مجھے عزت دی۔ندیم افضل چن کی دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خورشید شاہ، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ، بیرسٹر اعتزاز احسن سمیت کئی اہم رہنما موجود تھے۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے ندیم افضل چن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی آپ کا گھر ہے واپس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں، اب اسلام آباد پہنچنے سے پہلے سلیکٹڈ اپنے گھر کی راہ لے گا کیونکہ پیپلزپارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اب عوام ہی فیصلے کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب حکومت کے خلاف کوئی نکلنے کو تیار نہیں ہوا تو پیپلزپارٹی نے نعرہ حق بلند کیا، سلیکٹڈ نے عوام سے دو وقت کی روٹی اور بنیادی حق بھی چھین لی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعظم کا بندوبست کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے،خان صاحب کو ڈیڈ لائن دے رہے ہیں،تحریک عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئیتو بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔یاد رہے کہ رواں برس 14 جنوری کو وزیراعظم کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ‘میں نے وزیراعظم کے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت سے قبل وہ پی پی پی پنجاب کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز تھے، انہوں نے 19 اپریل 2018 کو عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes