قومی سکواش کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

Published on July 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 402)      No Comments

44
اسلام آباد (یو این پی) ورلڈ جونیئر چیمپیئن شپ اور ایشیئن گیمز کی تیاری کیلئے رمضان المبارک کے باوجود قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے مصحف علی سکواش کمپلیکس میں جاری ہے۔ قومی سکواش ٹیم کے کوچ جمشید گل کے مطابق ایونٹس کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ میں قومی سینئرکھلاڑیوں میں عامر اطلس اور فرحان محبوب جبکہ جونیئر کھلاڑیوں میں طیب اسلم ، علی بخاری، اسرار احمد اورعاصم خان شامل ہیں جنہیں قومی سکواش ٹیم کے کوچ جمشید گل جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں قومی کھلاڑیوں کو شام کو دو سیشن میں تربیت دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ ورلڈ جونیئر سکواش چیمپیئن شپ آئندہ ماہ اگست میں نیمیبیا جبکہ ایشیئن گیمز جنوبی کوریا میں کھیلی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy