وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی سعودی ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

Published on July 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 532)      No Comments

11
جدہ ۔۔۔ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے سوموار کو سعودی ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عرب کے نائب وزیر اعظم پرنس مقرن بن عبدالعزیزالسعود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم پاکستان کا گرم جوشی سے خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران پاک سعودی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیااور با ہمی دلچسپی کے امور پر بحث کی ۔سعودی ولی عہد نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مزید مستحکم اور مظبوط ہونگے۔اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ سعودی عرب مسلم دنیا میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے اعلی سطح پر وفود کے تبادلون کی ضرورت ہے۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ پاکستان میرے دوسرے گھر کی طرح ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اور حسین نواز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم نواز شریف کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد بھی دی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم پاکستان نے دورہ کے دوران مہمان نوازی پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم پاکستان نے سعودی عرب کے نائب وزیر اعظم پرنس مقرن بن عبداعزیز سے بھی جدہ میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب کے نائب وزیر اعظم نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کا خیر مقدم کیا۔دونوں رہنماوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme