میٹرو بس پراجیکٹ ، جڑواں شہروں میں دن رات کام جار ی رکھنے کا پلان تیار کر لیا گیا،محمد حنیف عباسی

Published on July 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments
11
راولپنڈی ۔۔۔میٹرو بس پراجیکٹ راولپنڈ ی اسلام آباد پر جاری کام کی رفتار مقررہ اہداف کے مطابق ہے ، عید الفطر کی تعطیلات کے دوران جڑواں شہروں میں دن رات کام جار ی رکھنے کا پلان تیار کر لیا گیا، پلرز پر گاڈرز کی تنصیب کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کام کو بھی پائیہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے۔ یہ بات کمشنر آفس راولپنڈ ی میں منگل کو منصوبے کاجائزہ اجلاس کے دوران کہی گئی جو میٹرو بس عملدرآمد کمیٹی کے چیئرمین محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی زاہد سعید ، چیف انجینئر ، آر ڈی اے اور نیس پاک کے انجینئرزنے شرکت کی۔ اجلاس میں میٹرو بس پراجیکٹ کے آٹھ پیکجز پراب تک ہونے والی کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا اور اب تک ہونے والی کام کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔اجلاس میں منصوبے کو طے شدہ شیڈول اورمدت کے مطابق مکمل کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes