علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فائنل امتحانات آج سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے

Published on May 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 644)      No Comments

22

اسلام آباد (یوا ین پی) اعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2014ء میں پیش کئے گئے میٹرک ٗ ایف اے اور بی اے پروگرامز کے فائنل امتحانات آج )سوموار ( سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے۔آزاد کشمیر ٗ شمالی علاقہ جات اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے کونے کونے میں امتحانی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں”یہ اعلان کنٹرولر امتحانات سہیل نذیر رانا نے کیا ہے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق تمام طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپس ان کے دئیے گئے پتوں پر بذریعہ ڈاک ارسال کردئیے گئے ہیں۔انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ ارسال شدہ رول نمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے بھی اپنا رول نمبر ڈاؤن کرسکتے ہیں۔ ڈاؤن لوڈ شدہ رول نمبر سلپ امتحانات میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو ان کے رہائش گاہوں کے قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ملک بھر میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog