زینب جمیل نے ماڈلنگ کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دیں

Published on December 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 197)      No Comments

لاہور:(یواین پی ) سابق اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے ماڈلنگ کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اسلام کی خاطر اداکاری و ماڈلنگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرنے والی زینب جمیل نے انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنی وہ تمام تصویریں ڈیلیٹ کردی ہیں جو اُنہوں نے بطورِ ماڈل شوٹ کروائی تھیں۔ زینب جمیل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اس وقت اُن کے اکاؤنٹ پر صرف 31 پوسٹس ہیں جن میں کچھ اُن کی اپنی تصویریں ہیں، کچھ اُن کی بیٹی کی تصویریں ہیں جبکہ کچھ پوسٹس وہ ہیں جن میں اُنہوں نے شوبز سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل زینب جمیل نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ کی پروفائل پکچر تبدیل کی تھی۔یاد رہے کہ زینب جمیل نے شوبز کیرئیر کا آغاز نجی ٹی وی چینل سے بطور نیوز اینکر کیا تھا بعد ازاں مزاحیہ پروگرام میں بطور معاون اینکر شرکت کی، انہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes