اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے فیصل محمد

Published on July 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 330)      No Comments

Mediator UNN File
مسلم جوائنٹ ڈیفنس کونسل کا قیام مسلم دنیا کی اہم ضرورت ہے
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے)اسرائیل فلسطینیوں کی مبینہ نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے اس پر جنگی جرائم کے تحت مقدمہ قائم ہونا چاہئے ان خیالات کا اظہار تنظیم مبصرین اسلامی کے سفارتی ترجمان اور عالمی مذاکرات کار فیصل محمد نے کیا انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جنون پر عالمی برادری کی خاموشی انتہائی تشویش ناک عمل ہے کیونکہ اسرائیل عالمی برادری کے اس سست رد عمل کا فائدہ اٹھا کر اپنی جنگی جرائم کی رفتار کو تیز کررہا ہے ۔ فیصل محمد نے کہا کہ طاغوتی طاقتیں ایک طوریل عرصہ سے مسلم ریاست کا استحصال کررہی ہے سقوط بغداد ۔ ٹریپو لی اس کی واضح مثال ہے تاہم اس کے با وجود مسلم حکمراں اس صورتحاسل سے نبردآزما ہونے کے بجائے اپنے ذاتی مفادات اور اقتدار کی طوالت پر اہمیت دے رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملہ اس ضفیہ مشن کا حصہ ہے جس کے تحت اسرائیل سعودی عرب ، ایران اور شام کو علاقہ میں الجھا کر غزہ پر مکمل قبضہ حاصل کرنا چاہتا ہے فیصل محمد نے اس موقع پر او آئی سی کے کردار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی اپنے قیام کے بنیادی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے پاکستان ، افغانستان ، لیبیا اور دیگر مسلم ریاستوں میں غیر ملکی مداخلت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ انہوں نے مسلم دنیا اور ریاستوں کے تحفظ کیلئے ایک بار ’’ جوائنٹ فورس کی تشکیل کا مطالبہ کیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题