ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی زیر نگرانی 9 امدادی سامان سے لدے ٹرک راجن پور اور ڈی جی خان کے لئے روانہ

Published on September 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

آئندہ دنوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عوامی تعاون اور معاونت سے مزید سامان بجھوایا جائے گا، عرفان علی کاٹھیا
اوکاڑہ(یو این پی/شیخ ندیم شیراز)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی میں ضلع اوکاڑہ پیش پیش ہے سیلاب متاثرین کو امدادی سامان کے 9ٹرک اوکاڑہ کی انتظامیہ اور عوام کی جانب سے بجھوائے گئے ہیں اور آئندہ دنوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عوامی تعاون اور معاونت سے مزید سامان بجھوایا جائے گا ہم مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کو نہیں بھولے ہم ان کو معمول کی زندگی کی طرف لانے کے لئے تمام وسائل کو متحرک کئے ہوئے ہیں لوگوں کا جذبہ تحسین کے قابل ہے جو حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی آواز پر لبیک کہہ رہے ہیں اور فراخدلی سے مصیبت زدگان کی مدد کے لئے میدان عمل میں کار فرما ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجن پور اور ڈی جی خان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے بھجوانے جانے والے 9ٹرکوں کو روانہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال،اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت کھوکھر و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے امدادی سامان روانہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے نمائندہ اور پولیس کے جوانوں کو ساتھ بھجوایا تاکہ امدادی سامان محفوظ انداز میں بروقت راجن پور اور ڈی جی خان کی انتظامیہ کے حوالے کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگ اس وقت امید کی نظروں سے ہماری طرف دیکھ رہے ہیں ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم ان کی مدد کو پہنچیں اور وقتی طور پر انہیں کھانے پینے کی اشیاء،سایہ کے لئے خیمے،چٹایاں،بنیادی ضرورت کے برتن اور کپڑے مہیا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے امدادی سرگرمیوں میں ھصہ لینے والی غیر سرکاری تنظیموں اور اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ سیلاب زدگان کے لئے بھجوائے جانیو الے سامان میں خیمے،ترپالیں،چٹایاں،برتن،مچھر دانیاں،ادویات اور کپڑے ترجیحی بنیادوں پر بھیجیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题