آج ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت اور جوش جذبے کیساتھ منائی جائے گی

Published on July 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments

fai
اسلام آباد(یواین پی) آج یکم شوال ہے کل چاند عید الفطرنظر آچکا ہےاسلام آباد، کراچی، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں نماز عید کے اجتماعات ہونگے جس میں شریک ہو کر مسلمان ملک کی تعمیر و ترقی، امن و سلامتی، دہشتگردوں سے نبرد آزما پاک فوج کی کامیابی اور اسرائیل کے مظالم سہنے والے نہتے فلسطینی مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں کرینگے۔ گزشتہ روز مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جبکہ چاروں صوبوں کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں ہوئے۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں مطلع اب رآلود رہا اور کہیں بارش ہوتی رہی تاہم جیکب آباد، عمر کوٹ، نور پور اور روہڑی سمیت مختلف مقامات سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں ملیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes