صوبائی وزیر ملک اسد علی کھوکھر نے وزیر اعلی پنجاب کو اپنا استعفی پیش کردیا

Published on July 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments

اسد کھوکھر نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ ان سے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر لیا گیاحکومتی ذرائع
رائیونڈ(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماءمحکمہ ولڈلائف اینڈ فشریز صوبائی وزیر ملک اسد علی کھوکھر مزید اپنے فرائض سر انجام نہیں دے سکتا میر ااستعفی وزیر اعلی عثمان بزدار کو پیش کیا اور فوری منظور کیا جائے،وزیر اعلی نے استعفی منظور کر لیا، صوبائی وزارت کے عہدے پر تعینات ہونے پر مخا لفت کا سامنا تھا، بعض ذرائع کے مطابق گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار کی ملاقات میں میں وزیر اعلی پنجاب نے نا پسندیدگی کا اظہار کیا جس پر ایک خود دار انا پسند شخصیت ملک اسدعلی کھوکھر نے استیفی دیکر ایک خود دار ہونے کا ثبوت دیا ہے حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اسد کھوکھر نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ ان سے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر لیا گیا، انہیں باوقار طریقے سے عہدے سے علیحدہ ہونے کا آپشن دیا گیا اور انہوں نے خود سے استعفیٰ لکھ کر دیدیا جو فوری طورپر منظور بھی ہو نے کا امکان ہے۔ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ دونوں میں سے ایک بیوروکریٹ کو ہٹائے جانے پر اسد کھوکھر نے استعفیٰ دیا تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog