مقبوضہ کشمیر میں 43ویں روز بھی کشمیریوں کے بھارت کے خلاف مظاہرے جاری

Published on August 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 692)      No Comments
1
سرینگر(یو این پی)مقبوضہ کشمیر میں 43ویں روز بھی کشمیریوں کے بھارت کے خلاف مظاہرے جاری،بھارتی فوج کی طرف سے مظاہرین پر پیلٹ گنوں کی فائرنگ اورآنسو گیس کی شیلنگ کا سلسہ جاری، وادی میں لگا کرفیواور پابندیاں کم نہ ہو سکیں۔مظاہرین پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور تشدد سے سیکڑوں افراد زخمی، 2کی حالت تشویش ناک ۔ میڈیا سے وابستہ افراد کو کرفیو پاس ہونے کے باوجود آنے جانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔سری نگر کے مختلف علاقوں سے نکالے گئے جلوسوں کے شرکاء نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا۔بڈگام میں سخت کرفیو کے باوجود شہید چار نوجوانوں چہارم منایا گیا۔اور احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا ،جلسے میں 50ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی ، جلسہ سے سکھ حریت لیڈر دیوندر سنگھ نے بھی خطاب کیا ۔ علاقہ میں حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب بیروہ میں پولیس اور فورسز نے جلسے سے واپس جانے والے لوگوں پر ٹیر گیس شلنگ کی کافی دیر تک پولیس تھانہ بیروہ کے نزدیک جھڑپیں جاری رہیں جس کے دوران شلنگ اور پیلٹ فائرنگ کا آزادانہ استعمال کیا جس کے نتیجہ میں4افراد زخمی ہوگئے جن میں سے2پیلٹ لگنے سے جبکہ2شلنگ سے زخمی ہوئے ۔گاندربل میں پرامن جلوس نکالا گیا جس میں شامل لوگ آزادی کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے بعد میں جلوس پرامن طور پر منتشر ہوگیا۔جنوبی ضلع اننت ناگ کے بیشتر علاقوں میں سخت ترین کرفیو کے باوجود جلوس نکالے گئے اور ہزاروں لوگوں نے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی جبکہ کچھ ایک مقامات پر پتھرا کے واقعات بھی پیش آئے۔کھنہ بل میں احتجاجی مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی جس میں 3افراد زخمی ہوئے۔کولگام میں سخت بندشوں کے بیچ بوگام،کیموہ،کھڈونی اور دیگر مقامات پر جلوس برآمد ہوا جس کے دوران اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی۔اس دوران فورسز کے ساتھ مظاہرین کی جھڑپیں بھی ہوئی جس میں فورسز نے پیلٹ اور ٹیر گیس اور مرچی گیس کا استعمال کیا جبکہ مظاہرین نے سنگبازی کی جس میں6افراد زخمی ہوئے۔ پلوامہ،شوپیاں کے کاکہ پورہ علاقے میں ایک نوجوان گولی لگنی کی وجہ سے سخت زخمی ہوا۔ احتجاجی جلوس کو منتشر کرنے کیلئے فورسز نے ٹیر گیس گولوں اور پیلٹ کا استعمال کیا جس کے دوران ایک نوجوان شدید زخمی ہوا اس دوران احتجاجی مظاہرے میں مزید6افراد بھی زخمی ہوئے۔بانڈی پورہ اور اس کے کئی نواحی علاقوں میں بھی جلوس نکالے گئے پولیس اور فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس کے گولے داغت اور پیلٹ کا استعمال کیا جس کے دوران20افراد زخمی ہوئے جن میں10کو پیلٹ لگ گئے۔مظاہرین نے بھی فورسز کے خلاف محاز سنبھالتے ہوئے قہر انگیز سنگبازی کی جس میں4پولیس اہلکار زخمی ہوئے کپوارہ ضلع میں بھی جلسے جلوس برآمد ہوئے جن پر پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے25مظاہرین کو زخمی کردیا۔بارہمولہ ضلع میں کئی مقامات پر کرفیو توڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔پلہالن میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں جن میں 6نوجوان زخمی ہوگئے ۔چار نوجوانوں کو پیلٹ لگے ہیں اور انہیں علاج کیلئے سرینگر منتقل کیاگیا۔خطہ چناب کے تحت آنے والے علاقوں میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے ہڑتال کی گئی ۔ بھدرواہ قصبہ کے علاوہ کشتواڑ اور دیگر کئی قصبوں میں احتجاجی ہڑتال رہی جبکہ نما احتجاجی جلوس بر آمد ہوئے ، جن میں شامل لوگوں نے کشمیر میں شہری ہلاکتوں اور طاقت کے بے تحاشہ استعمال کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا ۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog