ایران پر بین الاقوامی پابندیوں کےباعث ایک درجن طلباء کے رہائشی اجازت نامے منسوخ

Published on July 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 646)      No Comments

ni
ناروے(یواین پی) ایران پر بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے نارویجن امیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے ایران کے تقریبا ایک درجن پوسٹ گریجویٹ سائنس کے طلباء کے رہائشی اجازت نامے منسوخ کر دیے اور انہیں ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ نارویجن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ماہرینِ تعلیم کی جانب سے حکومتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نارویجن امیگریشن ڈایئریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ یہ طلباء حساس ٹیکنالوجی کی منتقلی سے ایران کی جوہری صنعت کی ترقی میں مدد کر سکتے ہیں اس وجہ سے ان طلباء کے رہائشی اجازت نامے منسوخ کر دیے گئے ہیں اور انہیں خطوط کے ذریعے ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی گئی ہے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ نارویجن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تقریباً 200 ایرانی طلباء زیرِتعلیم ہیں اور مزید 100 ایرانی طلباء ناروے کے دوسرے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes