ہارون آباد،ون ویلنگ کے عذاب نے عیدالفطر کے موقع پر دس کمسن بچوں کے باپ کی زندگی نگل لی

Published on July 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 488)      No Comments

hh
ہارون آباد(یواین پی)ون ویلنگ کے عذاب نے عیدالفطر کے موقع پر دس کمسن بچوں کے باپ کی زندگی نگل لی ،دس بچوں کے واحد کفیل کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ون ویلنگ کے تدارک کے لیے اقدامات نہ کرنے پر اہل خانہ اور عوام کا شدید اظہار مذمت ،چاند رات کے موقع پر غریب چوکیدار نصیرخان اپنے بھائی احمد خان کے ہمراہ سائیکل پر گھر جا رہا تھا گودی قمرپورہ روڈ پر ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل نے ان کی سائیکل کو ٹکر ماردی جس سے نصیر خان شدید زخمی ہو گیا چوکیدر نصیر خان کو شدید زخمی حالت میں بہاولپور ہسپتال پہنچایا گیا مگر زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکا عید الفطر کے روز نصیر خان کی میت گھر پہنچی تو اس کے دس کمسن بچوں اور بیوہ پر قیامت صغری ٹوٹ گئی اور علاقے میں کہرام مچ گیا لواحقین اور اہل علاقہ نے اس وقوعہ پر مقامی پولیس کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سانحہ میں غفلت کا مرتکب قرار دیا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ کے تدارک کے لیے پولیس نے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے اور عید الفطر کے موقع پر ون ویلنگ کرنے والے آوارہ گرد نوجوان لوگوں کے لیے عذاب بنے رہے یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی حافظ سلمان نامی شخص ون ویلنگ کرنے والوں کی غفلت کے باعث جاں بحق ہوگئے تھے ۔دریں اثناء عید کے روز 180ایکسیڈنٹ کے واقعات رونما ہوئے جن میں متعدد افراد کو شدید زخمی کی حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا جبکہ معمولی زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مرہم پٹی کے بعد رخصت کر دیا گیا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes