مودی کا انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کی مبارک باد پر اظہار تشکر

Published on May 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments

لاہور(یو این پی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابات میں کامیابی پر وزیر اعظم عمران خان کی مبارک باد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی نیک خواہشات کا گرم جوشی سے خیرمقدم کرتا ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور اتحادی جماعتوں کی کامیابی پر نریندر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مودی کے ساتھ ملکر خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں۔عمران خان کے ٹویٹ کے جواب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جوابی ٹویٹ کیا ہے جس میں کہا ہے کہ آپ کی نیک خواہشات کا میں گرم جوشی سے اظہارِ تشکر کرتا ہوں، میں نے اس خطے میں ہمیشہ ہی امن و ترقی کو اولیت دی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog