مذاکرات کے لئے عمران خان کی رہائش گاہ پر خفیہ طور پرملاقات نہیں ہوئی۔ ترجمان وزارت داخلہ

Published on August 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

77
اسلام آباد ۔۔۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے بعض اخبارات میں شائع اور بعض چینلز پر نشر ہونے والی اس رپورٹ کی واشگاف الفاظ میں تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ 14 اگست کے پروگرام کے پس منظر میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ ترجمان نے اس رپورٹ کو بھی بالکل بے بنیاد قرار دیا کہ اس سلسلہ میں وزیر داخلہ بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر خفیہ طور پر گئے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ زیادہ مناسب ہوتا کہ متعلقہ صحافی/رپورٹر خبر جاری کرنے سے قبل وزارت داخلہ سے اس کی تصدیق کرلیتے۔ ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کے ساتھ 14 اگست کے معاملے پر کسی بھی جگہ یا کسی بھی طرح کے کوئی مذاکرات نہیں کئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes