عمران خان جمہوریت کا راستہ تنگ نہ کریں مسلم لیگ ( ن) کینڈا کے مرکزی صدر عبدالرحمان سندھو

Published on August 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

index
بورے والا ( یواین پی)پاکستان مسلم لیگ ( ن) کینڈا کے مرکزی صدر عبدالرحمان سندھو عرف بنٹی جٹ کے نجی دورہ پاکستان آنے کے با عث ملک طارق ندیم نے قا ئم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا ۔ ملک طارق ندیم نے ٹیلی فون گفتگو کرتے ہو ئے میڈیا نما ئندوں سے کہا کہ عمران خان جمہوریت کا راستہ تنگ نہ کریں وہ مذاکرات میں طاہر قادری کالب ولہجہ اپنا رہے ہیں ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے پا کستان میں انقلاب لانگ ما رچ سے نہیں افہام وتفہیم سے آئے گا ملک میں انا رکی پھیلانے والے اور بغا وت کر نے والوں کی کو ئی جگہ نہیں سیا سی قا ئد ین کو چا ہیے کہ وہ ٹا نگین کھینچنے کی بجا ئے شمالی وزیر ستان میں آپر یشن کی وجہ سے بے گھر ہو نے والے آئی ڈی پیز کی بھر پو ر مدد کریں لیگی حکومت عوام کی امنگوں کی آئنہ دارہے عوام یوم آزادی منا کر ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو بے نقاب کردیں گے ۔ مو جودہ حکومت کے عوام دوست منصوبوں سے معیشت مضبوط ہو ئی ہے الیکٹرک پا ور کے کئی نئے منصوبے زیر تعمیر ہیں جن کی تکمیل پر ملک میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا سیاسی قا ئدین کی جا ری اقتدار کی جنگ کی وجہ سے بیرون دنیا میں پا کستان کی جگ ہنسا ئی ہو رہی ہے ہم سب سیا سی قا ئد ین سے اپیل کرتے ہیں کہ اس نا زک وقت میں تعمیر پا کستان کریں اس وقت قوم کے یک جان ہو نے کو موقع ہے کیونکہ ہماری قابل فخر افواج دہشت گردوں کو جڑسے اکھا ڑنے کیلئے بر سر پیکار ہیں ہمیں بحثیت قوم ان کی پشت پر کھٹر ا ہو چا ہیے تاکہ بیرونی دنیا کو مثبت پیغام جا سکے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy