نواز شریف نے کرپشن کی اور انجام کو پہنچ گئے،ڈ اکٹر طاہرالقادری

Published on July 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments


کراچی(یواین پی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نواز شریف کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ نواز شریف نے کرپشن کی اور انجام کو پہنچ گئے،ماڈل ٹاؤن کیس میں قاتل اعلیٰ پنجاب کو گرفتار کیا جائے۔ قاتل اور قومی مجرم اپنے انجام کی طرف رواں دواں ہیں، بے گناہ کارکنوں کا خون بہانے والے آج عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں، اس دن کا انتظار ہے جب شریف برادران اور ان کے حواری 14کارکنوں کو قتل کروانے کے جرم میں پھانسی چڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر قاتل اور خزانے کا چور ہو تو اس کے آس پاس صرف چوری کھانے والے مجنوں ہوتے ہیں، جان دینے والے کارکن نہیں، پاکستان بھر سے لوگ لانے کے ایڈوانس دیئے گئے مگر آبائی شہر لاہور سے بھی کوئی نہ نکلا،انہوں نے کہا کہ اس موقع پر مجھے میرے عظیم کارکن یاد آرہے ہیں،میرے عظیم، محب وطن اور انقلابی کارکنوں کا سمندر اشرافیہ کی بربریت اور رکاوٹوں کو روندتا ہوا پہنچا تھا۔لیڈر چور اور ڈاکو ہو تو کارکن نہیں نیب والے استقبال کرتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہنواز شریف نے جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں،آج نشان عبرت بن گئے۔ بڑے ڈاکو کی گرفتاری پر احتساب عدالت، نیب والے مبارک باد کے مستحق ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں قاتل اعلیٰ پنجاب کی گرفتاری اور احتساب کے منتظر ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy