اسلام آباد میں وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

Published on August 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments

Saad-Rafiqاسلام آباد (یو این پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیئے۔ ملک و قوم حالت جنگ میں ہے۔ یہ تقسیم کا وقت نہیں۔ عمران خان اپنے مسائل کے حل کیلئےجمہوری رویہ اختیار کریں.
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ طاہرالقادری اشتعال انگیز بیانات لیکر اپنے کارکنوں کو تشدد پر اکسارہے ہیں اور حکومتِ پاکستان کے خلاف قابلِ اعتراض باتیں بنا رہے ہیں۔ طاہرالقادری جوڈیشل کمیشن کے سامنےپیش ہوں۔ انھو ں نے مزید کہا کہ عمران خان کے دھرنا دینے کی باتوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ان کے مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ عمران خان کے ساتھ بات چیت سےمسائل حل ہوں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کےمارچ سے راولپنڈی اوراسلام آباد کےشہریوں کےلیے شدید مسائل پیدا ہوں گے۔ حکومت اسلام آباد کوانقلابیوں اور فسادیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اس وقت اندرنی و بیرونی مسائل سے حالت جنگ میں ہے۔ یہ وقت عوام کو متحد کرنے کا ہے۔ عمران خان جمہوری رویہ اپناتے ہوئے پا کستان کے وقار کا خیال کرین۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes