ن لیگ کی حکومت پی ٹی آئی کےاحتجاجوں سے پریشان ہے: امریکی میڈیا

Published on June 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 307)      No Comments

01

واشنگٹن ۔۔۔ امریکی میڈیا نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے خلاف ہونے والے احتجاج کو جمہوری حق قرار دینے کے ساتھ ساتھ ان سے سخت پریشان بھی ہے اسی لئے وزرا ءاپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہیں۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکومتی عہدیدار بارہا یہ کہہ چکے ہیں کہ نوازحکومت اور فوج میں کوئی اختلاف نہیں اور تمام امور پر فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں تاہم عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان اور ان کے اتحادی اقتدار حاصل کرنے کے لئے دفاعی اداروں کو استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ فوج اور حکومت میں اختلافات ڈال رہے ہیں، بعض ماہرین نے کہا کہ حکومت اور فوج میں اختلاف کی ایک وجہ حکومت کا بابار طالبان سے مذاکرات کرنے کا اسرار بھی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog