موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

Published on August 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

islamabad-rains-monsoon2اسلام آباد (یو این پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونوح میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔  محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ میں میرپورخاص، حیدر آباد، سکھر، کراچی ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ بالائی خیبر پختونخواہ کے علاقوں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، پنجاب میں گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور ڈویژن اور بلوچستان کے علاقوں سبی، قلات اور مکران ڈویژن میں چند ایک مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم بدستور گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم لاہور، مالاکنڈ اور ژوب ڈویژن میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش لاہور میں نو ملی میٹر جبکہ دیر میں آٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں سب سے زیادہ گرمی دالبندین اور نوکنڈی میں پڑی جہاں درجہ حرارت چھیالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme