یہ پہلا یوم آزادی ہے جس کو متنازعہ بنایا جارہا ہے میاں محمد شہبازشریف

Published on August 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

02
اسلام آباد ۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کا منصفانہ اور مناسب حل باہمی افہام وتفہیم سے نکالا جائے،انھوں نے کہا کہ دونوں فریقین مل بیٹھ کر بات کریں اور ایک متفقہ کمیٹی تشکیل دی جائے جس سے امید کرتا ہوں کہ تمام مسائل کا حل دس دن میں تلاش کرلیا جائے گا ۔یہ پہلا یوم آزادی ہے جس کو متنازعہ بنایا جارہا ہے،ملک میں امن وامان کا قیام چلینج کی صورتحال اخیتار کر چکا ہے۔ موجودہ صورتحال عدم برداشت اور انتہا پسندی کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم اور انصاف کے ذریعے موجودہ صورتحال سے باہر نکلا جاسکتا ہے۔ ہم نے پنجاب سے تھانہ کلچر کے خاتمے کا وعدہ کر رکھا ہے اور ہم پر عزم ہیں کہ تھانہ کلچر کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ عوام کو سستے انصاف کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کا فرض ہے جس کے لئے ہر آئینی و قانونی قدم اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین اور بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنا سیاست اور انسانیت نہیں۔ کچھ غیر سیاسی عناصر ملک میں انتشار اور مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں جو کسی بھی صورت درست نہیں۔ وزیر اعلیٰ نے جمعرات کو ہونے والے توانائی کے اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ اس اجلاس میں 2017-18ء تک کیلئے ساڑھے آٹھ ہزار میگاواٹ کے توانائی کے منصوبے منظور ہوئے جن کی تکمیل سے ملک کے اندھیرے ختم ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ توانائی کے ان منصوبوں پر 16 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری ہوگی جو ملک کی معیشت کی بہتری کا بھی باعث بنے گی۔ ہم قوم کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور ہماری قوم کی خدمت عوام کے سامنے ہے۔ میٹرو بس ، دانش سکولز، میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز کا قیام عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عوام کیلئے ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولتیں ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہیں اسی لیے ہم نے میٹرو بس کے منصوبے شرع کئے اور یہ میٹرو بس صرف عام آدمی کیلئے ہے جس سے روزانہ لاکھوں عام شہری فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان نے یہ بھی جھوٹ بولا کہ لاہور مٹیروبس منصوبے پر 70 ارب روپے لاگت آئی ہے۔ میں دعویٰ کرتا ہوں کہ لاہور میٹرو بس منصوبے پر 35 ارب کی لاگت بھی ثابت کر دیں تو میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو جاؤں گا۔ اصل بات تو یہ ہے کہ عمران خان صوبہ کے پی کے میں ناکام ہو چکے ہیں اور انہوں نے وہاں ایک دھیلے کا بھی کام نہیں کیا اور اب وہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے احتجاجی سیاست پر اتر آئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes