ففٹی پلس اوسط، بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

Published on December 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

پاکستانی کپتان نے 50.43 رنز فی اننگز رنز بنائے ہیں، کوہلی کی ایوریج 48.90 ہے
لاہور (یواین پی) بابر اعظم ٹیسٹ اوسط میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ گئے۔ بابر اعظم نے ٹیسٹ اوسط میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا، پاکستانی کپتان نے 50.43 رنز فی اننگز رنز بنائے ہیں، کوہلی کی ایوریج 48.90 ہے۔ سابق بھارتی کپتان نے 50 کی اوسط کا ہدف 52 ٹیسٹ اور ساڑھے 5 سال کی کرکٹ میں حاصل کیا جب کہ بابر اعظم نے 46 ٹیسٹ کھیلتے ہوئے 6 سال میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔اس کے علاؤہ بابر اعظم رواں برس ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 11 سو رنز بنائے ہیں اور انگلینڈ کے کھلاڑی جو روٹ کا 1098 رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بابر اعظم نے آسٹریلوی کھلاڑی رکی پونٹنگ کا ایک سال میں سب سے زیادہ 50 پلس رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑا ہے۔ رکی پونٹنگ نے 2005ء میں 24 ففٹی کا ریکارڈ بنایا تھا اور 17 برس تک یہ ریکارڈ کوئی نہیں توڑ سکا تھا، لیکن کراچی ٹیسٹ میں بابر اعظم نے 25 ویں ففٹی پلس بنا کر یہ اعزاز بھی اپنے نام کیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے محمد یوسف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بابراعظم ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں، اس سے پہلے یہ ریکارڈ محمد یوسف کے پاس تھا جنہوں نے 2006ء میں 2435 انٹرنیشنل رنز بنائے تھے، جبکہ بابر اس سال ٹی20 انٹرنیشنل میں 735، ون ڈے میں 679 اور ٹیسٹ میں ہزار سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک برس میں 8 سنچریاں بنا کر ویسٹ انڈیز کے برائن لارا، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ، سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے اور گریم سمتھ کا ریکارڈ بھی توڑا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题