ملک بھر میں جشن میلاد النبیﷺ کی تیاریاں جاری

Published on December 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

55
    اسلام آباد(یو این پی)ملک بھر میں جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تیاریاں جاری ہیں۔ تقریبات کی سیکورٹی کے لیے پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ملک کے تمام شہر کی تمام اہم سرکاری اور نیم سرکاری عمارتیں ، مارکٹیں ، نجی عمارتیں اور بازار انتہائی خوبصورتی سے برقی قمقموں اور پرچموں سے سجا ئے گئے ۔ملک بھرمیں مسجد نبوی اور خانہ کعبہ کے حسین ماڈل بھی جابجا دکھائی دے رہے ہیں جو آرٹسٹوں کی مہارت کا شاہکارہیں۔عید میلاد النبیؓ کے لیے ملک بھر میں کئی سو جلوس اور محفل میلاد کی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن کی حفاظت کے لئےکئی ہزار پولیس اہلکا ر تعینات کیے جائیں گے۔کسی بھی دہشت گردی کے واقعات سے بچاوکےلیے وفاقی اور صوبائی سطح پر سیکورٹی انتظاما ت کئے جارہے ہیں ۔اس کے علاوہ جلوسوں کی گزرگاہو ں کی کلیئرنس بھی بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے کرائی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme