عراق میں داعش باغیوں کیخلاف ٖفضائی حملے جاری رہیں گے، بارک اوبامہ

Published on August 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

2
واشنگٹن ۔۔۔امریکی صدر بارک اوبامہ نے کہا ہے کہ عراق میں داعش باغیوں کیخلاف ٖفضائی حملے جاری رہیں گے۔اگر ضرورت پڑی تو امریکی سفارتکاروں اور فوجی مشیروں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔اپنے ہفتہ وار خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ انہون نے عراق کے شمالی شہر ارابیل میں فرائض انجام دینے والے امریکی اہلکارو ں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے فضائی حملوں کی اجازت دی ہے۔بارک اوبامہ نے کہا کہ انہون نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شمالی عراق میں کوہ سنجار میں پھنسے اقلیتی گروپ یزیدی کمیونٹی کو بھی تحفظ اور امداد دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔سنجار قصبے پر حملے کے بعد یزیدی گروپ کے ہزاروں افراد وہاں سے نقل مکانی کر چکے ہیں اور انہیں خوراک اور پانی کی شدید ضرورت ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ میں نے ان قلیتی گروپ عراقی فورسز کو باغیوں کے محاصرے سے چھڑانے کیلئے فضائی حملوٰں کی اجازت دی ہے۔اوبامہ اس بات پر زور دیا کہ امریکہ ہر وقت مداخلت نہیں کر سکتا کیونکہ اس وقت پوری دنیا میں بحران ہے۔لیکن عراق میں اس قسم کی صورتحال میں امریکہ خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرسکتا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题