مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے ٹی ایم اے وہاڑی میں پرچم کشائی

Published on August 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

10-8-2014
وہاڑی(یواین پی)ضلع وہاڑی میں تقریبات آزادی بھر پور ملی جو ش و جذبہ سے منائی جا رہی ہیں اس سلسلہ میں مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے ٹی ایم اے وہاڑی میں پرچم کشائی کی گئی اور ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ایم پی اے میاں ثاقب خورشید ، ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم ، ایم این اے کے بھائی چودھری زاہد اقبال،اے ڈی سی رافد احمد ملہی ، اے سی عمران منیر بھٹی نے صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکریٹری راؤ خلیل احمد کے ہمراہ پرچم کشائی کی اس موقع پرٹی ایم او میاں اظہر جاوید ، ٹی او آر راؤ نعیم خالد ، ٹی او آئی اینڈ ایس شاہد سلیمی ، سجاد خان کھچی،صادق کاشی ، حاجی اسلم وکیل ،رانا رمضان ، سماجی تنظیم کی خاتون عہدیدار نوشین ملک، مسلم لیگی عہدیدار خواتین عظمی سلیم ، یاسمین پاشا سابو یونین ناظم چودھری آصف ، دیگرشہری اور تاجر موجود تھے انجمن تاجران کی طرف سے ٹی ایم اے سے ہمدرد چوک تک ایم پی اے میاں ثاقب خورشید ، ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم ، چودھری زاہد اقبال ، اے ڈی سی رافد احمد ملہی ، انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکریٹری راؤ خلیل احمد ،ٹی ایم او میاں اظہر جاوید کی قیادت میں واک کی گئی بعد ازاں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی متذکرہ قیادت بھی موٹرسائیکلوں پر سوار ریلی میں شامل رہی ریلی نے شہر بھر کا چکر لگایا اور ٹی ایم اے پر اختتام پذیر ہوئی مختلف مقامات پر ریلی پر گل پاشی کی گئی ریلی کے شرکاء نے موٹر سائیکلوں پر پاکستانی پرچم لگا رکھے تھے،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ آزاد وطن قائد اعظم محمد علی جناح کی کوششوں سے معرض وجود میں آیا پاکستان کی خالق جماعت بھی مسلم لیگ ہے اور اب اس کی تعمیر و ترقی میں بھی مسلم لیگ ہی کا کردار نمایاں ہے ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے کہا کہ سب پاکستانی اس سبز ہلالی پرچم تلے ایک ہیں ہمیں اپنے ملک کی خاطر ذاتی اختلافات کو ملکی مفادات پر ہرگز ترجیح نہیں دینا چاہیے ۔چودھری زاہد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی تقریبات کو تسلسل سے منانے سے نوجوانوں اور بچوں میں وطن سے محبت کا جذبہ اجاگر ہوا ہے ۔صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی نے کہا کہ پاکستان کی بدولت ہمیں عزت ملی ہے ہمارے کاروبار اور عہدے بھی اسی آزاد مملکت پاکستان کا عطیہ ہیں ہمیں اپنی آزادی اور وطن کی کی قدر کرتے ہوئے کسی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کرنا چاہیے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes