شعیب اختر اپنی 39 ویں سالگرہ (کل) منائیں گے

Published on August 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 719)      No Comments

02
فیصل آباد (یو این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر اپنی 39 ویں سالگر ہ (کل) بدھ کو منائیں گے۔ شعیب اختر 13 اگست 1975ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے کیریئرکا آغاز نومبر 1997ء میں کیا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے 46ٹیسٹ اور 163ایک روزہ میچز کھیلے اس کے علاوہ ٹی ٹونٹی میچز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔ شعیب اختر کی ٹیم میں موجودگی دیگر ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بنی رہتی تھی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog