تخت پنجاب کی جنگ، میدان لگنے کو تیار، 20 نشستوں پر ووٹنگ آج ہوگی

Published on July 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

اسلام آباد/لاہور(یواین پی)تخت پنجاب کی جنگ،صوبے کی 20نشستوں کیلئے پولنگ آج،مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے در میان گھمسان کا رن پڑنے کا امکان،الیکشن کمیشن،پنجاب حکومت،پولیس سمیت دیگر اداروں نے تیاری مکمل کر لی،الیکشن کا سامان تقسیم،مختلف حلقوں میں سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے اضافی نفری تعینات،الیکشن کی فاتح جماعت پنجاب کی حکومت بنائے گی،دونوں جماعتوں کیلئے آدھی نشستیں جیتنا ضروری،پی ٹی آئی کا پری پول دھاندلی کا الزام،ن لیگ نے فتح کا دعوی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران اسلحہ کی نمائش، مخالفین کے کیمپس اوربینرز اکھاڑنے پر مکمل پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 14 اضلاع کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلیے پنجاب پولیس کے52ہزارسیزائداہلکاروافسران ڈیوٹی دیں گے۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 3100 سے زائد پولنگ اسٹیشن پر سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے، اسلحہ کی نمائش،مخالفین کے کیمپس اوربینرزاکھاڑنے پرمکمل پابندی ہوگی۔ترجمان نے مزید کہا کہ ایسے واقعات میں ملوث افرادکیخلاف بلاامتیازکارروائی کی جائے گی، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جوان پوری طرح الرٹ ہوں گے۔خیال رہے پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا معرکہ کل ہوگا، چودہ اضلاع کے تقریبا پینتالیس لاکھ اسی ہزار ووٹر ووٹ کاسٹ کریں گے۔ووٹنگ کیلیے تین ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جس میں سے انیس سو انتخابی مراکز حساس قرار دیئے جبکہ لاہور اور ملتان کے حلقے انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔ واضح رہے ضمنی انتخابات کی بیس نشستیں پی ٹی آئی ارکان کے منحرف ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ہم مکمل طور پر غیر جانبداری سے کام کررہے ہیں، ادارے پر لگائے جانے والے الزامات پر کوئی حقیقت نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے کہا کہ ہم پر جو الزامات لگائے جا رہے ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں، ہم مکمل طور پرغیر جانبداری سے کام کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب پلین ایریا ہے پولنگ اسٹیشنز کا زیادہ سے زیادہ فاصلہ ایک گھنٹہ ہوگا،جس کے باعث رزلٹ میں تاخیر نہیں ہوگی۔پریزائیڈنگ افسران سے رزلٹ حاصل کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ متعلقہ پریزائیڈنگ افسر نتائج واٹس ایپ پر بھیجیں گے،پریزائیڈنگ افسر اگر واٹس ایپ پر نہیں بھیج سکتا تو آر او آفس پہنچ جائیگا، افسران کے پاس قانون کے مطابق رات دو بجے تک نتیجہ دینیکا وقت ہوتا ہے۔ادھر پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی روکنے کیلئے جامع حکمتِ عملی کو حتمی شکل دیتے ہوئے قائدین کو ذمہ داریاں سونپ دیں ہیں۔عمران خان کی منظوری سے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے قائدین کوذمہ داریاں سونپ دیں، حکمران اتحاد کی جانب سے انتخاب پر ڈاکہ ڈالنے کی کوششوں کیخلاف مزاحمت کی جائے گی، مرکزی قائدین ہر صوبائی نشست پر پورے انتخابی عمل پر کڑی نگاہ رکھیں گے ساتھ ہی پولیس،انتظامیہ اورپولنگ اسٹاف کی سرگرمیوں پر بھی گہری نظر رکھی جائے گی۔تحریک انصاف کیقائدین خصوصی ٹیموں سے مسلسل فیڈ بیک حاصل کریں گے اور ہر پولنگ اسٹیشن پر نہایت تربیت یافتہ پولنگ ایجنٹس تعینات کئے جائیں گے۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز پنجاب میں میری ٹیم ضمنی انتخابی معرکے میں بیک وقت مسلم لیگ نواز، ریاستی مشینری، متعصب الیکشن کمیشن، مسٹر ایکس اور مسٹر وائی کے خلاف برسر پیکار ہوگی۔خیال رہے کہ صوبہ پنجاب کے 20 حلقوں میں کل 17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں، یہ نشستیں تحریک انصاف ارکان کے منحرف ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔پنجاب پولیس نے کل 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا۔ آئی جی پنجاب را سردار علی کے مطابق 14 اضلاع کے 20 حلقوں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں گے، ضمنی انتخابات کے 3100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر 52 ہزار اہلکار و افسران تعینات کیے گئے ہیں جبکہ خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر لیڈی پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی۔را سردار علی نے مزید بتایا کہ لاہور کے 4 حلقوں میں 9 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے، افسران و اہلکار ایس او پیز کے مطابق آج سے ہی فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران اسلحے کی نمائش، پرائیویٹ مسلح گارڈز اور لڑائی جھگڑا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، انتخابی سامان اور بیلٹ پیپرز کی بحفاظت ترسیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ تمام جماعتوں کے امیدواروں سے بلاامتیاز شورٹی بانڈز لے لیے گئے ہیں اور کسی کو بھی نتائج کے اعلان کے بعد ہوائی فائرنگ نہیں کرنے دی جائے گی۔دوسری جانب تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ، ریاستی مشینری، متعصب الیکشن کمیشن، مسٹر ایکس اور مسٹروائی سے مقابلہ ہو گا۔چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجا کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی ضروری ہے۔چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجا نے بیان میں کہا کہ ووٹرز کی حفاظت کے لئے فوج اور رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی ضروری ہے۔انہوں نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو سیکورٹی اورانتظامات کا جائزہ لینے کے لئے لاہور کیمپ آفس قائم کرنے کی ہدایت کی۔دوسری جانب سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان لاہور پہنچ گئے۔ضمنی انتخابات کے لئے سیکورٹی اورالیکشن انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی الیکشن کمشنر کے دفترمیں کیمپ آفس قائم کردیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر ضمنی انتخابات کے موقع پر 2000 ایف سی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امن و امان کی ممکنہ صورت حال کے باعث کیا گیا۔ الیکشن کے دوران کسی قسم کی بدامنی برداشت نہیں کی جائے گی اورتخریبی عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہ کہ تمام ریاستی اداروں کی بھرپور مدد حاصل ہے۔ بہتر انتظامات اور مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ عوام بلا خوف و خطر گھر سے باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔پنجاب کے حلقہ پی پی 168 کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی مبینہ خریداری کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے پی پی 168 سے سینکڑوں شناختی کارڈ سمیت مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا۔ مشکوک شخص نیاپنا نام خالدحسین بتایا پولیس کے مطابق ملزم خالد حسین نے اپنا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے بتایا اور لوگوں کو 2 سے 3 ہزار روپے فی کارڈ دینے کا انکشاف کیا۔اس نے کہا کہ میرا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، مجھے پی پی 168 سے لوگوں نے شناختی کارڈ دیے تھے۔دوسری جانب لاہور میں پی پی 167 میں بھی ووٹوں کی خریدوفروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ لیگی امیدوار نذیر چوہان کی پیسے دیتے ہوئے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes