پیپلز پارٹی وزیراعظم کی طرف سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی حمایت کرے گی۔شرجیل انعام میمن

Published on August 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

33
کراچی ۔۔۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرف سے عمران خان کے دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس کی حمایت کرے گی۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعظم کو عمران خان سے مل کر ان کے دیگر تحفظات بھی دورکرنا چاہئیں۔ انہوں نے عمران خان پر زور دیا کہ اپنے موقف میں نرمی لائیں اور معاملات کے حل کیلئے حکومت سے مذاکرات کریں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کسی بھی پارٹی کا حق ہے تاہم یہ قانون اور آئین کے تحت ہونا چاہئے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ پارلیمنٹ میں ہونا چاہئے اور جمہوری عمل کا تسلسل قائم رہنا چاہئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے بھی حکومت کے فیصلہ کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ عمران خان کو انتخابی اصلاحات کمیٹی کا چیئرمین بنا دے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes