حیدرآباد کے علاقہ لطیف آباد نمبر12میں دو گروہوں میں تصادم ، 3افراد زخمی

Published on November 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

حیدرآباد (بیوروروپورٹ)حیدرآباد کے علاقہ لطیف آباد نمبر12میں دو گروہوں میں تصادم ، 3افراد زخمی ، ایک درج گاڑیاں تباہ ، گذشتہ شب لطیف آباد یونٹ نمبر12 جناح کالونی میں دو مذہبی گروہوں میں جذباتی نعروں ، عدم برداشت اور ایکو ساؤنڈ کے غیر ضروری استعمال کے بعد دو مذہبی گروہوں میں تصادم ہو گیا دونوں نے ایک دوسرے پر پتھر و اینٹیں پھینکیں جس سے درمیان میں کھڑی تین کاریں ، چار رکشہ اور ایک درجن موٹر سائیکلیں تباہ ہو گئیں تصادم کے وقت پولیس موجود تھی لیکن نفری کم ہو نے کی وجہ سے مشتعل افرد کو قابو نہیں کرسکی تاہم جلد ہی پولیس کی بھاری نفری اور رینجرز جائے وقوع پر پہنچ گئی اس دوران دو گروہوں کے شر پسند افراد فرار ہو گئے جبکہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی پتھراؤ سے ایک پولیس موبائل کے بھی شیشے ٹوٹ گئے ہیں کئی افراد پتھر لگنے سے معمولی زخمی ہو ئے جن میں تین شدید زخمیوں کو بھٹائی اسپتال لطیف آباد میں داخل کیا گیا ہے علاقہ میں کشیدگی موجود ہے علاقہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes