نعمت آزادی

Published on August 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 832)      No Comments

skakoor#1
عبدالشکورابی حسن۔۔۔۔ کویت سٹی
آزادی کی نعمت اللہ تعالی کی طرف سے قوموں کو ایک عظیم ترین تحفہ ہوتاہے جس کی جدوجہد کے لئے انسانی خون کی ہولی کھیلی جاتی ہے عورتوں کی عصمتیں لٹ جاتی ہیں بچوں کے سرتن سے جدا کرکے نیزوں پر لٹکادئیے جاتے ہیں ۔پاکستان خدادادمملکت کا حسین عطیہ ہے جو مدینہ منورہ کے بعد دنیا کی دوسری اسلامی مملکت ہے جو صرف اورصرف مذہب اسلام کے نام سے حاصل کی گئی اس نعمت کا اللہ تعالی کا جتنا شکرکیاجائے وہ کم ہے اگر آزادی کی قدر پوچھنا چاہتے ہو کشمیر،فلسطین،عراق،لیبیاکے شہریوں سے پوچھی جائے کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے ہم نے اپنے اکابرین کے احسانات کو بھول کر اپنی اپنی اینٹ کی مسجد تعمیر شروع کردی ہے ۔ہم ایک دوسرے کو حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے قول تو سناتے لیکن کبھی کسی نے اس پرخود عمل نہیں کیا ہے ۔حضرت علیؓ نے تو یہ بھی فرمایا تھا کہ جب کسی پراحسان کرو تو اس کے شر سے محفوظ رہو،پھر حضر ت علیؓ کا ہی قول ہے کہ طاقت ور وہ ہے جو طاقت رکھتے ہوئے بھی کسی کو معاف کردے ۔حضرت علیؓ کا قول ہے کہ اگر انسان کو تکبرکے بارے میں اللہ کی ناراضگی اورسزا کا علم ہوجائے توبندہ صرف فقیروں اورغریبوں سے ملے اورمٹی پر بیٹھا رہے۔لیکن آج کے دور میں ہم کسی کو معاف کرنے کو تیارنہیں ضداوراناء گھر،معاشرہ ،اورملکوں کو تباہ وبرباد کردیتے ہیں صدام حسین کی ضد نے عراق ،معمر قذافی نے لیبیا،حسنی مبارک نے مصر کو تباہ وبرباد کردیا لیکن پاکستانی عوام اورسیاست دانوں نے اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا یوم آزادی کو ’’یوم فساد‘‘ میں نہ بدل دیاجائے اللہ پاکستان کی حالت اورعالم اسلام پر اپنا کرم فرمائے آج مسلمان ذلیل وخوار اسی لئے ہورہاہے کہ اس نے اللہ اوراس کے رسول ﷺکے احکامات سے روگردانی کر رکھی جس کی سزا ہمیں مل رہی دنیا بھر میں رسوا ہورہے کوئی مسلمان ملک ایسا نہیں جہاں فتنوں نے سرنہ اٹھایا ہو۔آزادی اگر پاکستان کے نصیب آگئی ہے تو اسے آزاد ہی رہنے دیاجائے سب سیاست دان اورحکومت عقل ودانش کا ثبوت دے اورایک دوسرے کو معاف کرکے مل جل کرکام کر یں تاکہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہو ایک دوسرے پر الزام تراشی کرکے کہ وہ محلوں میں رہتاہے دوسرا بڑے فارمز ہاؤس میں رہتاہے طعنہ زنی چھوڑیں اورایک دوسرے کو محبت کے پیغامات دیں اوراللہ اوراس کے رسول ﷺ کے واسطے ایک دوسرے کو معاف کرکے ایک پُرسکون زندگی کی ابتداء کی جائے نبی کریم ﷺ نے اپنے پیارے چچا حضرت حمزہؓ کے قاتل کو معاف کردیا کیا ہم نبی کریم ﷺ سے بڑھ گئے ہیں؟ ہم ایک دوسرے کو معاف نہیں کرسکتے اللہ اپنے بندوں کو معاف کردیتا ہے اگر اس کے سمندرکی جاگ سے زیادہ گناہ ہوں لیکن ہم ایک چھوٹی بڑی غلطی کومعاف نہیں کرسکتے آخر کیا وجہ ہے اس پر ہم سب کو سوچنا چائیے کون وہ لوگ ہیں جوایک دوسرے کے خلاف اکساتے ہیں اورملک وقوم کی ساکھ کو نقصان پہنچارہے ہیں ملک کی آزادی کی بساط کو نہ لپیٹا جائے ۔آج ہم اپنے ہی ملک غزہ کی مثال بنارہے کوئی جلیانوالہ باغ سے تعبیر کررہاہے لیکن ان کو معلوم نہیں غزہ کے شہریوں پر کیا بیت رہی ہے کیا پاکستان کی آزادی کوسلب کرکے وہاں ایسے ہی حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک وقوم کی حالت ایسی ہی ہوجائے اگر کسی کو حکومت سے شکوہ شکایت ہے تو وہ آئینی اورقانونی راستہ اختیار کریں تاکہ ملک میں سکون اورامن ہو اور عوام اپنے اپنے کاموں میں مشغول رہیں ضداوراناء ملک وقوم کو برباد کردے گی اورہم آزادی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے ۔قوم کو 14اگست کی خوشیاں منانے دیں یوم آزادی کو ’’یوم فساد ‘‘ میں نہ بدلیں ملک کے اندرونی اوربیرونی دشمن اس تاک میں ہیں کہ کب اللہ نہ کرے پاکستان کمزورہواس پر چڑھائی کی جائے اس وقت پاکستان کوہرکوئی بھوکے بھیڑے کی طرح دیکھ رہاہے ۔بیرون ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں نے حکومت پاکستان اورتمام سیاست دانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک دوسرے کو معاف کرکے ’’ایک نئے پاکستان ‘‘کی ابتداء کی جائے۔اللہ تعالی ہاں بعض اوقات کامیاب ہوکر آدمی ناکام اوربعض اوقات کامیاب ہوکر انہیں شکست ہوتی ہے اسلام کی تاریخ ایسے کئی واقعات بھری پڑی ہے
ایک شاعرسید صداقت علی نے نظم لکھی ہے اس کو پڑھ کراس پر عمل کریں
آؤ قدم بہ قدم مل کر فصل بوئیں محبت کی
یہ عہد کریں سب مل کر سیج سجائیں چاہت کی
سنواریں تقدیریں بات کریں صداقت کی
بدلیں تدبیریں وطن سے رفاقت کی
اقبال کے حسین خوابوں کی اداسیاں مٹاڈالیں
ڈھونڈ لائیں سب تعبیریں نفرتیں جلا ڈالیں
قائد کا یہ پاکستان الفتیں جگا ڈالیں
آؤ سب مل کراس میں آؤ قدم بہ قدم مل کر
رنگ بھر یں پیارکے یہ عہد کریں باہم سب مل کر
علم اٹھائیں افکارکے ہاتھوں میں ہاتھ تھام کر
پھیل جائیں کوبہ کو ایسا چمن لگائیں یہاں
دیے جلائیں پیارکے کہ اب۔۔۔۔۔۔۔
آؤ قدم بہ قدم مل کر ارض پاکستان پر آنے والی سب نسلیں
یہ عہد کریں سب مل کر صدا مسکرائیں یہاں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes