پورا ہفتہ ہلکی بوندہ باندی کراچی والوں کیلیےاچھی خبر

Published on July 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

کراچی(یواین پی)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی کہ کراچی میں پندرہ جولائی سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے، شہری اچھے موسم کے مزے لیں۔ڈائریکٹرمیٹ کے مطابق 15 جولائی کے بعد تیزبارش کا اسپیل کراچی میں داخل ہوگا تاہم الیکشن والےدن کراچی میں بارش ہوگی یانہیں کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا، تاہم ژوب، ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، ساہیوال، ملتان، سرگودھا،بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان، قلات ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا، تاہم مالاکنڈ، ژوب، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy