ہارون آباد میں 68واں جشن آزادی بھر پور جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا

Published on August 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 433)      No Comments

14 ausust pic
ہارون آباد(یواین پی)ہارون آباد میں 68واں جشن آزادی بھر پور جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا نماز فجر کے بعد ملکی استحکام اور وطن عزیز کی سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ۔یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب حسب روایت بلدیہ لان ہارون آباد میں منعقد کی گئی اور اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی صدر مسلم لیگ (ضیاء) چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے نے پرچم کشائی کی اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر آصف محمود ،ٹی ایم او غلام مرتضی نعیم ،غلام شبیر صابری ،ملک محمد ریاض خلجی ،راؤ ندیم احمد ،شیخ محمد سرور کاکا سمیت متعدد کارکنان نے شرکت کی ۔بلدیہ لان میں بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بے شمار قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کے بعد حاصل کیا گیا اور پاکستان کاقیام انسانی وقوموں کی تاریخ کا ایک عظیم باب ہے قائداعظم اور تاریخی جدوجہد کے بعد انگریزوں اور ہندو سامراج کی مشترکہ سازش کو شکست دے کر وطن عزیز کا یہ خطہ حاصل کیا آج ہر پاکستانی پر فرض ہے کہ وہ اس ملک کے استحکام اور خوشحالی کے لیے اتحادو یکجہتی کے ساتھ کام کرے یوم جشن آزادی منانا زندہ قوموں کا شعار ہے اور ہم ایک زندہ اور بلند جذبوں والی قوم ہیں یوم آزادی کے موقع پر ہمیں اپنے شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے اور ہمیں پاکستان کے حصول کے لیے جد وجہد میں رتبہ شہادت پر فائز ہونے اور وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے جانیں قربان کرنے والے شہیدوں پر فخر ہے شہدا آازدی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں یوم جشن آزادی کے موقع پرشہر بھر کو پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا رات کو عمارات پر چراغاں بھی کیا گیا اور جشن آزادی کے حوالہ سے مختلف پروگرامز کا بھی انعقاد کیا گیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题