نئے فنکاروں کو ایک مربوط نظام کے تحت آڈیشن دینا ہوگا جس کے بعد وہ پروجیکٹ کا حصہ بن سکیں گے طلال فرحت

Published on August 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 429)      No Comments

Talal Solo - DONE
منجھے ہوئے اداکاروں کے ساتھ نئے فنکاروں کا اسکرین پر آنا سب کے لیے کامیابی کا
دروازہ کھولنے کا باعث بنتا جا رہا ہے، رائٹر و ڈائریکٹر طلال فرحت
کراچی(یو این پی)منجھے ہوئے اداکاروں کے ساتھ نئے فنکاروں کا اسکرین پر آنا سب کے لیے کامیابی کا دروازہ کھولنے کا باعث بنتا جا رہا ہے، یہی نہیں بلکہ عوام نے بھی نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا شروع کر دی ہے اور فلم کو مقررہ وقت تک مکمل کر کے اسے تھیٹر کی زینت بنادیا جائے تو اس سے نہ صرف پروڈیوسر کو فائدہ پہنچے گا بلکہ فلم بین بھی سینما کا رخ کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے، جشن آزادی کی خوشی میں کراچی کے ہوٹل میں منعقد خصوصی تقریب میں رائٹر و ڈائریکٹر طلال فرحت ان باتوں کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا، انہوں نے بتایا کہ ماضی میں کئی ایسی مثالیں موجود ہیں کہ فلم بن تو جاتی تھیں مگر ان کو تھیٹر تک پہنچے میں کافی سال لگ جاتے تھے یا پھر بند ڈبوں میں کھیں کھو کر رہ جاتی تھیں، مگر اب وہ صورتحال نہیں جو پہلے تھی، اس ترقی یافتہ دورمیں نئی اور جدید ٹکنالوجی نے ان تمام پچھلی باتوں کو پیچھے کر دیا ہے کہ جن کے بہانے بنائے جاتے تھے، آج بھی دیکھیں کہ کئی ایسی فلمیں بنائی گئی ہیں جو کم اور مختصر وقت میں تیار کی گئیں اور انہیں فورا ہی سینماؤں کی زینت بنایا جا چکا ہے اور ریکارڈ بزنس کر چکی ہیں، اس لیے آنے والے نئے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کو چاہیے کہ وہ اپنی فلموں کو جلد از جلد مکمل کر کے انہیں اسکریننگ کرنے میں بالکل دیر نہ کریں، دیکھا جائے تو یہ دور کمپیٹیشن کا دور ہے، نئی کہانی اور نئی جدتیں روز بروز بدلتی جا رہی ہیں، انھوں نے مزید بات چیت کے دوران بتایا کہ ان کی بھی ایک پروجیکٹ کے سلسلے میں بات چیت چل رہی ہے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ جس پروجیکٹ پر کام کرنے کا ارادہ ہے اس کی تھیم، کہانی اور فنکاروں کی تفصیلات کیا ہیں، ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اس پروجیکٹ کوچند پڑوسی ممالک کے اشتراک سے بنایا جائے گا، اس سلسلے میں تیکنیکی ماہرین اور فنکاروں سے بات چیت جاری ہے، انہوں نے بتایا کہ جس جس کو پروجیکٹ سے متعلق علم ہوتا جا رہا ہے، ہر عمر کی خواتین و حضرات اور طلباء و طالبات نے رابطے کرنے شروع کر دیئے ہیں ، مزید تفصیلات میں انہوں نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کے لیے جلد آڈیشن رکھے جائیں گے، جس میں نئے فنکاروں کو ایک مربوط نظام کے تحت آڈیشن دینا ہوگا جس کے بعد وہ اس پروجیکٹ کا حصہ بن سکیں گے، اس پروجیکٹ کی ویب سائٹ پر کام جاری کر دیا گیا ہے جو انشا اللہ جلد لانچ کر دی جائے گی، امید ہے کہ یہ پروجیکٹ اپنی انفرادیت کی بناء پرپاکستان سمیت دنیا بھر میں ضرورتاریخ رقم کرے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy