وسیم اکرم بھی عمران خان کی حمایت میں سامنے آ گئے

Published on July 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments


لاہور:(یو این پی) مایہ ناز کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی عمران خان کی حمایت میں نکل آئے۔
وسیم اکرم نے ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے نام کپتان کی حمایت میں پیغام جاری کر دیا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف ایک کرکٹر تھا جو سیاستدان بن گیا، عمران خان وہ انسان تھا جسے اللہ نے اپنی قوم کی خدمت، حفاظت اور قیادت کیلئے پیدا کیا، آج اپنے ملک اور اپنی تاریخ کو بدلنے کا دن ہے، عوام نکلے اور کپتان کے حق میں ووٹ ڈالے۔فاسٹ بولر وسیم اکرم کی جانب سے یہ ٹوئٹ ’عمران خان‘ کے لیے جاری کیا گیا ہے جس میں وہ ان کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں، یہ ان کا انتخابات سے قبل دوسرا پیغام ہے جس میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ’عمران خان‘ کو سپورٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ شاہد خان آفریدی کی صاحبزادیوں کی طرف سے بھی عمران خان کی حمایت میں ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میں ان کی بیٹیوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ عمران خان کو ووٹ دیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy